سوموار سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ حتمی فیصلہ ہوگیا

لاہور (پی این آئی)سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نےصوبہ پنجاب کے تعلیم اداروں میں سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ دونوں محکموں نے طالبعلموں کے مستقبل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ، سرکاری اور نجی سکولوں اور کالجوں سمیت صوبے کے دیگر تعلیمی ادارے 9 جنوری سے تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ 29 دسمبر کو سردی کی شدت میں اضافے کے باعث ایس ای ڈی اور ایچ ای ڈی نے نجی اور سرکاری سکولوں کالجوں میں تعطیلات کو بڑھاتے ہوئے 8 جنوری تک کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ابتدائی طور پر ایس ای ڈی نے سکولوں اور کالجوں میں سردیوں کی چھٹیوں کی 24 سے 31 دسمبر تک منظوری دی تھی اور تعلیمی اداروں نے دوبارہ دو جنوری کو کھلنا تھا لیکن بعدازاں چھٹیاں بڑھا کر آٹھ جنوری تک کر دی گئی تھیں ۔اسی طرح ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے بھی 31 دسمبر تک چھٹیاں دی تھیں تاہم بعدازاں انہیں بڑھا دیا گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں