عمران خان پولی گراف ٹیسٹ میںسچا ثابت ہو جائے تو۔۔۔۔۔ رانا ثنااللہ نے چیلنج دیدیا

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرا دیں، پولی گراف ٹیسٹ میں عمران سچا ثابت ہوجائے تو جو الزام ہم پر لگائے وہ اپنے سر لے لیں گے۔ایک نجی ٹی وی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی سیاست یہ رہ گئی ہے کہ جھوٹا الزام لگا، پروپیگنڈا چلا۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے خود بھی معلوم ہوتا ہے کہ جھوٹ بول رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہاں جتنے لوگ زخمی ہوئے وہ ٹھیک ہوگئے، اس کا زخم دو مہینے میں ٹھیک نہیں ہو رہا، اس کا جھوٹ پکڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو اس حد تک فراڈ ہے، اس سے کوئی بھی توقع کرسکتے ہیں، عمران کی سیاست یہی ہے کہ پروپیگنڈا ختم ہونے لگے تو نئی چیز لے آ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دعوے سے کہتا ہوں واقعے میں صرف ایک شخص ملوث ہے، اگر دو ملزم اور تھے تو انہیں جے آئی ٹی نے تلاش کیوں نہیں کیا؟انہوں نے کہا کہ اس کے گن مین نے جو فائر کیا وہ اعظم کو لگا، اس کی ویڈیو موجود ہے، کوئی دوسرا فائر کر رہا تھا تو پکڑا کیوں نہیں گیا؟ ویڈیو میں کیوں نہیں آیا؟رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جانبدار شخص غلام ڈوگر کے کہنے پر جے آئی ٹی بنائی۔انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق نوید کے فون کا فارنزک ہوچکا ہے، سیکیورٹی میں 100 کے قریب افراد تھے جن کے بیان بھی ریکارڈ ہوچکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام جے آئی ٹیز میں پولیس کے علاوہ دیگر ایجنسیز کا فرد ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close