چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کاووٹ لیں گے یا نہیں؟ کچھ اور ہی کہہ دیا

گوجرانوالہ ( پی این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کے غیرقانونی حکم کو نہیں مانتے، اعتماد کا ووٹ لیا تو یہ گورنر کے غیر قانونی حکم کی توثیق ہوگی اس لیے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ویسے بھی بڑی مشکل سے پی ٹی آئی کی حکومت سنبھل چکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللّٰہ کو نا شکری پسند نہیں، اس لیے پی ٹی آئی کو چاہیے کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دے، 25 تاریخ کو اپنا حال یاد رکھے ان کی زبانیں نکلی ہوئی تھیں اور آپ کو جان کے لالے پڑے ہوئے تھے، شکر کرو اللّٰہ تعالیٰ کا، پی ٹی آئی والےکم از کم اپنے لیڈر عمران خان کی بات کو فالو کریں، میں توخود ویسے ہی کر رہا ہوں جو عمران خان کہہ رہے ہیں۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو اعتماد ووٹ دلانے کے لیے حکمت عمل جاری ہے جہاں حمزہ شہباز کیمپ کے آزاد رکن پنجاب اسمبلی بلال وڑائچ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے میں شامل ہو گئے، اس سلسلے میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب اسمبلی کے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ایم پی اے بلال وڑائچ کی ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے، ملاقات میں بلال وڑائچ کی جانب سے تحریک انصاف کے وژن کی تائید کی گئی اور وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔

اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ بلال وڑائچ بطور آزاد امیدوار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے، بلال وڑائچ بہت جلد پورے وڑائچ خاندان سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کر دیں گے، بلال وڑائچ نے اس سے قبل حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا تاہم اب وہ اعتماد کے ووٹ میں پرویز الہی کو سپورٹ کریں گے، اس کے علاوہ بلال وڑائچ نے سیاسی صورت حال میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی، بلال وڑائچ کی شمولیت کے بعد پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی کی تعداد میں ایک ووٹ کا اضافہ ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں