حضرت عیسیٰ کی جانب سے اندھے کو شفا دینے کا مقام 2ہزار سال میں پہلی مرتبہ عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

یروشلم(پی این آئی)اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جس جگہ حضرت عیسی علیہ السلام نے مادر زاد اندھے کو بینائی کا تحفہ دیا تھا، اسے 2ہزار سال میں پہلی مرتبہ عوام اور سیاحوں کیلئے کھولا جارہا ہے،مقبوضہ بیت المقدس کے آثارِ قدیمہ میں مدین الداود کے نام سے مشہور مقام کے جنوب میں برکہسلوان (Pool of Siloam)نام کی جگہ ہے جسے مسیحی اور یہودی انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال ماہرین آثارِ قدیمہ

اس جگہ پر کھدائی کر رہے ہیں اور یہ کام مکمل ہونے تک زمین کے اس ٹکڑے کو حصوں میں عوام کیلئے کھولا جائے گا تاہم اس میں کئی سال لگ سکتے ہیں،عوام ایک قلیل تعداد میں پہلے ہی اس علاقے کا محدود حد تک دورہ کر رہے ہیں لیکن بائبل میں بیان کردہ واقعات کا مکمل جائزہ لینے کیلئے مکمل کھدائی کی ضرورت ہے،برکہ سلوان کا یہ علاقہ عوام کے سامنے پیش کرنے کا اعلان اسرائیل کے اینٹیکوئٹیز اتھارٹی کی جانب سے نئے سال کے موقع پر کیا گیا تھا، 8ویں صدی قبل مسیح میں

یہ علاقہ مقبوضہ بیت المقدس میں آبی نظام قائم کرنے کے دوران تعمیر کیا گیا تھا، یہ علاقہ عین سلوان (Gihon Spring)سے پانی حاصل کرکے ذخیرہ کرتا تھا اور اس کے بعد پانی زیر زمین سرنگوں میں چھوڑا جاتا تھا،شہر کے میئر موشے لیون کا کہنا تھاکہ یہ علاقہ تاریخی، ملکی اور بین الاقوامی اہمیت کا حامل ہے، علاقہ سیاحوں اور عوام کیلئے کھولنے سے ہر سال لوگ یہاں آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close