پاکستان سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں میں ایک نئے ٹی وی چینل کا اضافہ

لاہور (پی این آئی)پاکستا ن سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں میں ایک نئے ٹی وی چینل کا اضافہ، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگو لیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی جانب سے ہائی۔ٹیک فیڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کوArsh TVسیٹلائٹ ٹی وی چینل کا لائسنس جاری کر دیا گیا۔ہائی۔ٹیک گروپ کے چیف ایگزیکٹو و فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے سابق ریجنل چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد نے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ سے سیٹلائٹ ٹی وی چینل کے لائسنس کا نوٹیفکیشن وصول کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد ارشد نے کہاکہ سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں میں ایک نئے ٹی وی چینل کا اضافہ ہو ا ہے جس سے کئی افراد کے لیے روزگار مہیا ہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close