مریم نواز کا چیف آرگنائزر بننے کے بعداہم فیصلہ، بڑا حکم جاری کر دیا

لندن (پی این آئی)مریم نواز شریف نے چیف آرگنائزر بننے کے بعد بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے،ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف ن لیگ کی چیف آرگنائزر کے طور پر تمام پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی کو دیکھ کر اہم فیصلے کریں گی،ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی جانب سے پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی کی بنیاد پر اہم تبدیلیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی، مریم نواز کا رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close