مارچ تک اگر گلیوں میں کتا کتا نہ ہوا تو سمجھوں گا کہ ملک کے حالات ٹھیک ہو گئے ہیں، شیخ رشید کی پیشنگوئی

اسلام آباد (آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے سپہ سالار کو کہتے سنا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، مارچ تک اگر گلیوں میں کتا کتا نہ ہوا تو سمجھوں گا کہ ملک کے حالات ٹھیک ہو گئے ہیں، میں فوج کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا ، اہم ملاقات جلد ہونے والی ہے ،عوام میں عمران خان کی مقبولیت ہے وہ اگر کسی کھمبے کو بھی ٹکٹ دینگے تو جیت جائے گا ، ،جس سیاسی گڑھے میں پی ٹی آئی کی حکومت گر رہی تھی اس میں پی ڈی ایم حکومت میں آکر خودگر کر زمین بوس ہو چکی ہے،

عام انتخابات 2023 میں ہی ہونگے،آج کسی کو کالز نہیں آرہی ہیں یہ اشارے مثبت ہیں ۔بدھ کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ملک کے سپہ سالار کو نیول ہیڈ کوارٹر میں کہتے سنا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ معاشی استحکام ہی سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہے ۔ یہ پیغام سمجھداروں کے لئے اشارہ اور کافی ہے ۔ اعلیٰ ذمہ داروں کی جانب سے یہ باتیں سامنے آنا گواہی ہے کہ ملک سنگین و گھمبیر ترینبحران سے گزر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک عوام کا ہے ، فوج عوام کی ہے اور عوام میں سے ہی فوج ہے ۔ فوج کو احساس ہے کہ عوام کے پائوں زمین پر ہیں تپش سے جل مر رہے ہیں ، دوائیوں کے لئے گلی گلی میں پھر رہے ہیں ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ فروری ، مارچ تک اگر گلیوں میں کتا کتا نہ ہوا تو سمجھوں گا کہ ملک کے حالات ٹھیک ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں فوج کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا اگر دھند نہ ہوئی تو ملاقات کرونگا ، اہم ملاقات جلد ہونے والی ہے ۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی بات نہیں کرونگا ، عوام میں اس کی مقبولیت ہے وہ اگر کسی کھمبے کو بھی ٹکٹ دینگے تو جیت جائے گا ، ن لیگ کے سمیت 13 پارٹیوں کی سیاست دفن ہو چکی ہے ۔ انہیں اب ووٹ نہیں کچھ اور پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے دس ماہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے لیکن میری خواہش ہے کہ عمران خان کا راولپنڈی سے رابطہ ہو ۔ جنرل(ر) باجوہ سے میری کبھی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی لیکن سائفر حقیقت اور عمران خان کی حکمرانی ختم کرنا سازش تھی میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کو اتارنے میں طاقتیں موجود اور مصروف تھیں جس میں سامراجی طاقتیں بھی تھیں ۔بہت ساری طاقتیں عمران خان سے خوش نہیں تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کچھ لوگ چاہتے ہیں عمران خان کھیل میں نہ ہوں اس لئے انہیں نااہل کرانا چاہتے ہیں ۔ پی ڈی ایم عمران خان کامقابلہ نہیں کر سکتی اس نے گولیاں کھا کر بھی اسلام آباد میں جلسہ کیا ہے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہجس سیاسی گڑھے میں پی ٹی آئی کی حکومت گر رہی تھی اس میں پی ڈی ایم حکومت میں آکر خودگر کر زمین بوس ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2023 میں ہی ہونگے ۔ آج لوگ موجودہ حکمرانوں کی شکلیں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں آج سارے جو گاڑی عمران خان سے شکست کھا چکے ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ فوجی قیادت کی تبدیلی سے ملک میں بہت سے جگہوں میں تبدیلی آ سکتی ہے آج کسی کو کالز نہیں آرہی ہیں یہ اشارے مثبت ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close