لندن(آئی این پی) عالمی معیشت میں سست روی کے امکانات کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور عالمی معیشت میں سست روی کے خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔بدھ کو برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.53 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 78.57 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 3.37 ڈالر کم ہوکر 73.56 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ 2023 میں عالمی معیشت کو مشکلات کا سامنا ہوگا کیوں کہ رواں برس عالمی نمو کیلئے اہم سمجھی جانے والی معیشتوں یعنی امریکا ، یورپ اور چین میں معاشی سرگرمیاں سست ہونے کا امکان ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں