ملک کے بڑے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کی وجہ بتا دی گئی

کراچی (آئی این پی)ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ ملک کے کسی ایئرپورٹ کی نجکاری نہیں کی جا رہی،آئوٹ سورسنگ کا مقصد ایئرپورٹس پر عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔بدھ کو ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملک کے کسی ایئرپورٹ کی نجکاری نہیں کی جا رہی ہے، نجکاری سے متعلق خبریں حقائق کے برعکس ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایئرپورٹس کسی دوسرے ملک کو دینے کی خبر درست نہیں ہے، حکومت ایئرپورٹس کا معیار عالمی سطح پر لانا چاہتی ہے، آئوٹ سورسنگ کا مقصد ایئرپورٹس پر عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں