ن لیگی رہنما کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ عدالت نے چودھری اشرف کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا گیا تھا۔

چودھری محمد اشرف پر سرکاری اراضی پر قبضے، جعلسازی اور فراڈ کے الزامات تھے۔گرفتار ملزم چودھری محمد اشرف ساہیوال کے حلقہ نمبر 161سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں، انہیں 157ایکڑ 1 کنال 16مرلے سرکاری اراضی پرقبضے، جعلسازی اور فراڈ پر گرفتار کیا گیاتھا۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے ایک فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو جعلی الاٹی ظاہر کر کے سرکاری رقبہ پر قبضہ کیا ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close