اسلام آباد (پی این آئی) میئر آف لیویشام لندن توصیف انور نے صدر آزاد جموں و کشمیر کے مشیر دلپذیر چوہدری کے ہمراہ اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے ایک اجلاس میں اِس امر پر زور دیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اوورسیز پاکستانیز کو کہیں اور جانے کے بجائے پاکستان میں مختلف بزنس سیکٹر میں سرمایہ کاری کو ترجیح دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہے کہ غیر یقینی صورتحال کا جلد سے جلد خاتمہ ہو،
پاکستان میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری اور فارن ایکسچینج میں اضافہ ہی ملک کو مشکل حالات سے نکال سکتا ہے اور اس مقصد کے لئے اوورسیز پاکستانیز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اس موقع پر سی او نوبل انٹرنیشنل، رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز سید عزدار حسین کاظمی، سی ای او لنکرز کنسٹریکشن اینڈ بلڈرز عبدالباسط، محمد زین چوہدری، وحید نجیب، چوہدری نوید خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دلپذیر چوہدری نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اگر حکومت کی طرف سے ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تو بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں