قوم الیکشن کی تیاری کرے، شیخ رشید نے شیڈول بتا دیا

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے اب شیڈول طے کرنا باقی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے، الیکشن ہی سیاسی معاشی استحکام لائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ افغانستان کے معاملے پر سوچ سمجھ کر بیان دیں، بلاول بھٹو سیلاب زدگان کے بچوں کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کی بجائے ان کی مدد کریں۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ 8 بجے دوکانیں بند کرنے کے معاملے پر حکومت کو چاہیے کہ صوبوں اور تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close