طلبہ و طالبات خبردار، امتحان میں بیٹھنے کے لیے کم از کم 70 فیصد حاضری لازمی قرار

لاہور (پی این آئی) محکمہ کالجز نے کالج طلبا و طالبات کے امتحانات میں بیٹھنے کیلیے 70 فیصد حاضری کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ کالجز کی جانب سے جاری حکم نامے میں طلبا وطالبات کو پابند کیا گیا ہے کہ اُن کی کالج حاضری 70 فیصد ہو، ایسا نہ ہونے کی صورت میں انہیں امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے سیکرٹری کالجز نے کہا کہ 70 فیصد حاضری کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری کالجز پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ کالجز نے اساتذہ اور پرنسپلز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ طلبا کی حاضری کے حوالے سے اقدامات کریں اور طالب علموں کو پابند کریں تا امتحان سے قبل انہیں پریشانی نہ ہو۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں