ن لیگ میں مریم نواز کو پارٹی منظم کرنے کا اہم کردار سونپ دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)صدر مسلم لیگ( ن) شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ انکا کہنا ہے کہ مریم پارٹی امور چلانے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔صدر مسلم لیگ( ن) شہباز شریف نے بڑے تنظیمی فیصلوں کا اعلان کردیا، پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز کو سونپ دی گئی، ساتھ ہی انہیں پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کردیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف کے دستخط کے بعد فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، مریم نواز ہر سطح پر پارٹی کو دوبارہ منظم کریں گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مریم نواز پارٹی کے تنظیمی امور کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں، وہ قائد نواز شریف کے وژن کے مطابق پارٹی امور بہترین انداز میں چلائیں گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر مقرر کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کے پاس مسلم لیگ( ن) کی نائب صدارت تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close