تازہ ترین

ایم کیو ایم نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(پی این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 9 جنوری کو حلقہ بندیوں، مردم شماری اور ووٹر فہرستوں کے معاملے پر احتجاج کی کال دے دی۔کراچی میں جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب میں سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا فیصلہ یہ ہے کہ عزت سے جینا اور حقوق کے لیے لڑ کر مرنا ہے، اپنی شناخت پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 9 جنوری کو حلقہ بندیوں، مردم شماری ، ووٹر فہرستوں پر احتجاج کریں گے، ابھی رابطہ کمیٹی نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کو بھی کہوں گا پہلے سندھ کے شہریوں کو صحیح گنوائیں۔ان کا کہنا تھاکہ آپ رابطہ کمیٹی کو اجازت دیں کہ پلٹ کر آنے کی دعوت دے کر آئیں، کارکن الیکشن کی تیاری شروع کریں ، 2023 ایم کیو ایم کا سال ہے۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے تاہم بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں گے، تحریک انصاف کو ایم کیو ایم سے ڈرنا چاہیے اور جماعت اسلامی کو چاہیے کہ ایم کیو ایم سے لڑائی کے بجائے اپنے منشور کا پرچار کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں