دوبارہ حکومت میں آیا تو کیا کروں گا؟ عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف دعویٰ کرتا تھا کہ 6 مہینے میں حالات بہتر کردوں گا، لیکن آج معیشت تباہ ہوگئی اور 15لاکھ لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں، الیکشن اور قانون کی بالادستی کے بغیرمشکلات سے نہیں نکل سکتے۔

انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد حل انتخابات ہیں، سیاسی استحکام کے بغیرمعاشی استحکام نہیں آ سکتا، جنرل باجوہ نے کہا احتساب چھوڑیں معیشت پر توجہ دیں، اگر ادارے مضبوط ہوئے تو یہ دوخاندان کرپشن نہیں کرپائیں گے، شریف فیملی اور زرداری کی کرپشن دنیا بھر میں مشہور ہے، 30 سال سے اس ملک پر 2 خاندانوں کا قبضہ تھا، ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے ملکی معیشت نیچے چلی گئی، ان کی کرپشن پر ڈاکومینٹریاں بنی ہوئی ہیں، عوام نے 2018 میں ان 2 خاندانوں کو مسترد کرکے مجھے ووٹ دیا، اب پھر ان کے اقتدار میں آنے سے عوام میں خوف آگیا، جب یہ الیکشن کا نام سنتے ہیں تو ان پر خوف طاری ہوجاتا ہے، الیکشن میں جانے سے ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں آئیں مگر ان کے پاس کوئی ویژن نہیں تھا، 8 مہینوں میں ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کرچلے گئے۔

آئی ایم ایف کے پاس جانا ہماری مجبوری ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے تو حالات مزید خراب ہونگے، ہماری آمدنی بڑھے گی تو ملک آگے جائے گا، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ ہے، ہمیں ایکسپورٹرز کیلئے سہولیات پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کثیر تعداد میں باہر سے ڈالرز بیچتے ہیں، ن لیگ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کرنٹ اکاونٹ خسارہ چھوڑ کرگئی، ڈالرز ملک سے باہر جا رہے ہیں جس کو روکنے کی ضرورت ہے، شریف فیملی نے لندن فلیٹس کیسے خریدے؟ پہلی دفعہ حکومت میں آنے کےباوجود ملکی معیشت کو سہارا دیا، ہماری حکومت کیخلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ معیشت تباہ ہوگئی ہے، انڈسٹریزی میں کام کرنے والے 15 لاکھ لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں