جنرل باجوہ عمران خان کی حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے پر تیار تھے؟ نیا دعویٰ آگیا

لاہور (پی این آئی )سینئر صحافی جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ فروغ نسیم نے جب جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ سے پوچھا کہ ہمیں پی ڈی ایم کے ساتھ رہنا چاہیے یا عمران خان کے ساتھ تو انہوں نے جواب دیا کہ میری خواہش ہے کہ عمران خان 5سال پورے کریں جس پر فروغ نسیم نے کہا کہ ہمیں مزید ڈیڑھ سال اس پاگل پن کے ساتھ رہنا پڑے گا ۔

سینئر صحافی جاوید چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’ کیپٹل ٹاک “ میں شرکت کی جس دوران انہوں نے حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فروغ نسیم جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے پاس گئے اور پوچھا کہ ہمیں عمران خان کے ساتھ رہنا چاہیے یا پی ڈی ایم کے ساتھ ?سابق آرمی چیف نے جواب دیا کہ آپ اپنی مرضی کریں اور فیصلہ خود کریں ،میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ آپ کو مشورہ دے سکوں .فروغ نسیم نے کہا کہ آپ ہمیں اپنے خیالات بتائیں، یہ چھوڑیں کہ پی ڈی ایم کیا کہہ رہی ہے اور عمران خان کیا کہہ رہے ہیں. جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں یہ چاہتاہوں کہ عمران خان اپنے 5 سال پورے کریں ۔ اس پر فروغ نسیم نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہمیں مزید ڈیڑھ سال پاگل پن کے ساتھ رہنا پڑے گا ، اس کے بعد وہ وہاں سے چلے گئے ۔کچھ عرصہ کے بعد انہوں نے دوبارہ فون کیا اور کہا کہ خالد مقبول صدیقی آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں، خالد مقبول صدیقی نے جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے کہا کہ ہمارے 2 مطالبات ہیں، آپ ہمیں بتائیں کہ عمران خان ہمارے یہ مطالبے پورے کر سکتے ہیں? ،قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کیا مطالبہ ہے ، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پہلا مطالبہ یہ ہے کہ کیا ہمیں سندھ کی گورنر شپ مل سکتی ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ عمران خان کو کہہ سکوں ۔

دوسرا انہوں نے مطالبہ بتایا کہ کیا ہمیں کراچی کی میئرشپ مل سکتی ہے ? سابق آرمی چیف نے کہا کہ میں اس پوزیشن میں بھی نہیں ہوکہ آپ سے کوئی وعدہ کر سکوں ، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پھر ہمیں پی ڈی ایم یہ عہدے دینے کیلئے تیار ہے ، آپ ہمیں اجازت دیں ہم ان کے پاس چلے جاتے ہیں۔حامد میر نے یہاں پر سوال کیا کہ کیا پھر جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اجازت دی ؟ جس پر جاوید چوہدری نے کہا کہ جنرل ریٹائر ڈقمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آپ جانیں اور آپ کا کام جانے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں