ڈالر کی قدر کیسے کم کی جائے؟ چئیرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے طریقہ بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر کے ریٹ کم کرنے کےلیے مارکیٹ میں سپلائی بڑھائی جائےگی اور بلیک مارکیٹ کا خاتمہ کیا جائے گا۔ملک بوستان نے وفد کے ہمراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں ہنڈی حوالہ کرانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے تجویز دی۔

جس پر وزیر خزانہ نے ایف آئی اے کے ذریعے کارروائی کا وعدہ بھی کیا ہے۔ٓملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ممالک جا کر اوورسیز پاکستانیوں سے ڈالر اکٹھے کرکے حکومت کو دیں گے، ڈالر کے ریٹ کم کرنے کے لیے مارکیٹ میں سپلائی بڑھائی جائےگی اور بلیک مارکیٹ کا خاتمہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں