ایم کیو ایم کے ادغام میں بڑی پیش رفت، اہم ترین ملاقات آج ہو گی

کراچی (پی این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے ادغام کی کوششوں میں تیزی سے پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی آج پاک سر زمین پارٹی کے آفس آمد اور دونوں پارٹیوں کی قیادت کی ملاقات متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع نے بتائی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے پی ایس پی کی قیادت سے ملنے جانے والے ایم کیو ایم کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔

ایم کیو ایم کا مزید کہنا ہے کہ آج جنرل ورکرز اجلاس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا وفد پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس جائے گا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس پی کو بلدیاتی حلقہ بندیوں پر احتجاج اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیے جانے کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں