سپریم کورٹ، ارشد شریف قتل پر ازخود نوٹس سماعت کی تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں سینئر صحافی ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی تاریخ سامنے آ گئی ہے یہ سماعت 5 جنوری کو ہو گی۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے۔ بتایا گیا ہے کہ لارجر بینچ 5 جنوری کو دن ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا، اس سلسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ سپریم کورٹ نے اسپیشل جے آئی ٹی سے ارشد شریف قتل کی پیشرفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں