مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی۔۔ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انہوں نے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے مشورے پر فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز رہی ہے،ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب ڈاکٹرز نے مولانا کو سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روکا ہے،مولانا فضل الرحمان طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close