46 پاکستانی اداروں نے سالانہ جی ڈی ای آئی بی ایوارڈز 2022 اپنے نام کر لیے

اسلام آباد (پی این آئی) ایچ آر میٹرکس نے گلوبل ڈائیورسٹی ، ایکویٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارک(GDEIB) کے سالانہ
ایوارڈز کا انعقاد کیا جس میں اداروں کو تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز پر سماجی و اقتصادی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے ڈائیورسٹی، ایکویٹی اور انکلوژن کے شعبوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا اظہار کرنے کاموقع فراہم کیا جاتا ہے۔

زاہد مبارک، سی ای او ایچ آر میٹرکس اور بورڈ ڈائریکٹر، سینٹر فار گلوبل انکلوژن، یو ایس اے نے جی ڈی ای آئی بی ایوارڈز کے جیوری کے نتائج کا اعلان کیا۔ سال 2022 میں کل 46 اداروں نے جی ڈی ای آئی بی ایوارڈز حاصل کئے، ان میں حبیب بینک لمیٹڈکو سال 2022 کی جبکہ 6 سالہ مجموعی سکور کی بنیاد پر نیسلے پاکستان کو سب سے زیادہ انکلوسیو کمپنی قرار دیا گیا۔

سال 2022 کی 10 سرفہرست کمپنیوں میں اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ، اینگرو ووپاک ٹرمینل لمیٹڈ، میٹرو پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ، نیسلے پاکستان لمیٹڈ، بینک الفلاح لمیٹڈ، ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، اینگرو انرجی لمیٹڈ، پاکستان ٹوبیکو کمپنی اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان شامل ہیں۔ ایوارڈ جیتنے والی دیگر کمپنیوں میں جیز، اے جی پی لمیٹڈ، آغا خان یونیورسٹی، فیصل بینک لمیٹڈ، سونیری بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ، ایچ آر ایس جی، اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، اباکس کنسلٹنگ ٹیکنالوجی لمیٹڈ، نووو نورڈیسک فارما (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ (گارنٹی) لمیٹڈ، جے ایس بینک لمیٹڈ، ہاشو فاو¿نڈیشن، یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل)، ٹی پی ایل پراپرٹیز لمیٹڈ، ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ، فوڈ پانڈا، حبیب میٹرو بینک، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک، مارٹن ڈاو¿ گروپ، بائر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، فلپ مورس پاکستان، پیپسی کو پاکستان، جوبلی لائف انشورنس، فیروز 1888 ملز لمیٹڈ، نشاط ملز لمیٹڈ (اپیرل ڈویژن)، ٹیلی نار پاکستان، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ، ACT انجینئرنگ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ، روٹس ملینیم ایجوکیشن گروپ پاکستان، فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ اور ملینیم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ شامل ہیں ۔ گلوبل ڈی ای آئی ایوارڈزجیتنے والی کمپنیوں کے سی ای اوز کومورخہ 6 مارچ 2023 کو پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میںپیش کیے جائیں گے۔

جی ڈی ای آئی بی ایوارڈز کی جیوری عالمی شہرت یافتہ ڈی ای آئی ماہرین پر مشتمل ہے جن میں لنڈا وائٹ، صدر میکلیوڈ وائٹ، مونٹریال کینیڈا، سابق بورڈ چیئر دی سینٹر فار گلوبل انکلوژن یو ایس اے، کیرن فرانسس پی ایچ ڈی نائب صدر و چیف ڈائیورسٹی، ایکویٹی، انکلوژن آفیسر، امریکن انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ یو ایس اے، منیزا عثمان بٹ، پارٹنر کے پی ایم جی تاثیر ہادی اینڈ کمپنی، پاکستان، سعد امان اللہ خان، چیئرمین پبلک انٹرسٹ لاءایسوسی ایشن آف پاکستان، ڈاکٹر جواد سید، پروفیسر آرگنائزیشن بیہیویئراینڈ لیڈر شپ، سلیمان داؤد سکول آف بزنس لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) اور زاہد مبارک سی ای او ایچ آر میٹرکس شامل ہیں۔ ایوارڈز کا جائزہ میرٹ پر اسکور کے طریقہ کار کی بنیاد پر کیا گیا جن میں بہترین پریکٹس، پروگریسو، پرو ایکٹو، ری ایکٹو، اور غیر فعال شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں