اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سینیئر صحافی سلیم صافی سے متعلق نازیبا ٹوئٹ پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کو طلب کرلیا۔گزشتہ دنوں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف جیو نیوز کے سینیئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کو درخواست جمع کرائی تھی۔
سلیم صافی کی درخواست میں کہا تھا کہ قاسم سوری نے ٹوئٹر پر نازیبا اور غیر اخلاقی کمنٹ کیے، قاسم سوری کے خلاف کارروائی کی جائے۔اب اس معاملے پر ایف آئی اے نے قاسم سوری کو طلب کرلیا ہے۔ ایف آئی اے نے قاسم سوری کو 11 جنوری کو دن 11 بجے طلب کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں