کراچی(پی این آئی)موسمیاتی تجزیہ کار نے کراچی میں 3 جنوری یعنی کل سے سخت سردی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔موسمی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق سردی کی لہر نے ملک کے بیشتر حصوں کولپیٹ میں لے لیا ہے اور ملک کے بالائی حصوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ سندھ میں بھی سردی کی شدت بڑھ جائے گی جب کہ مغر بی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سے نکل چکا ہے۔جواد میمن نے بتایا کہ کل سے کراچی میں شمال سے تیز، خشک اور سرد ہوائیں چلنا شروع ہوں گی اور شہر بھر میں کل سے دن اور رات کےدرجہ حرارت کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔کراچی میں رواں ہفتے رات کادرجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتاہے، رات میں درجہ حرارت 7 سے 9 اور دن میں 23 سے 26 ڈگری تک رہےگا۔موسمی تجزیہ کار کے مطابق 7 یا 8 جنوری کو ایک اور مغربی ہواؤں کا سسٹم براستہ بلوچستان ملک میں آسکتا ہے، 15 جنوری کے بعد سے مغربی ہواؤں کے سسٹم ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں