عمران خان کو کونسی جیلوںمیں دیکھ رہا ہوں؟ تہلکہ خیز پیشنگوئی

کراچی (پی این آئی ) رہنما پیپلز پارٹی اور سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اسی سال پاکستان واپس آئیں گے جبکہ 2023 میں عمران خان کو بلوچستان یا سندھ کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں۔ منظور وسان نے نئے سال میں نئی سیاسی پیشگوئیاں کی ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن رواں برس ہی وطن واپس آ جائیں گے۔

عمران خان سے متعلق منظور وسان نے پیشگوئی کرتے کہا کہ اس سال چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی نہ کسی دیوار کے اندر قیدر دیکھ رہا ہوں،2023 میں عمران خان کو بلوچستان یا سندھ کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں۔ سربراہ تحریک انصاف کا جب تک سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے ساتھ دیا تب تک وہ کیوں چپ تھے؟ عمران خان کا اس برس کوئی مستقبل نہیں اور ان پر مصیبتیں منڈلاتی رہیں گی۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو کچھ اداروں نے بنایا تھا لیکن اب وہ ان کے ساتھ نہیں ہیں،عمران خان کے ساتھ موجود لوگ انہیں چھوڑ دیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق خالد مقبول صدیقی اور گورنر سندھ کا بیان نہیں سنا۔حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم کا اپنا مؤقف ہے۔ وزیراعلٰی سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا مؤقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آج آصف زرداری کی زیرصدارت اجلاس ہو گا،ایاز صادق سمیت تمام اتحادی اجلاس میں شرکت کریں گے۔آصف زرداری سے ملکی صورتحال پر صلاح و مشورے کریں گے،سب کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا حق ہے۔معاشی طور پر مسائل ہیں،ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔وزیراعظم کی ہدایت پر کچھ وفاقی وزراء کراچی آئے تھے،تاجروں سمیت تمام کاروبار ی لوگوں سے مشورے ہوئے ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں اورچھوٹے ٹاونز میں بجلی کی بچت ضروری ہے،امپورٹ بل بڑھ گیا ہے،ہم سب کو اپنی کمر کسنا ہوگی،پچھلے کچھ سال کے اثرات معیشت میں ظاہر ہورہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں