اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ اداکارہ ریشم نے بتا کر حیران کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کسی تعارف کی محتاج نہیں، اداکارہ ریشم پاکستانی فلم انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا اور کیریئر کی بلندیوں کو چھوا۔

اداکارہ ریشم نے بڑی سکرین کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن اداکارہ نے ابھی تک شادی نہیں کی ،ان کی عمر 54 برس ہو چکی ہے،اداکارہ نے شادی نہ کرنے کی وجہ بالآخرسب کو بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق ایک پرانا ویڈیوکلپ ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی جس کے میزبان اداکار نعمان اعجاز ہیں۔ شو میں اداکارہ سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ آج تک انہوں نے شادی کیوں نہیں کی؟اس سوال کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ان کی شادی ہو جائے گی جب اوپر والا چاہے گا، اور ویسے بھی اردگرد کے لوگوں کو جب دیکھتی ہوں تو ان کی علیحدگی کو دیکھتی ہوں تو مجھے دکھ ہوتا ہے اور شادی سے ڈرلگتا ہے“۔

واضح رہے کہ سال 2019 میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس سال کے آخر میں شادی کر لوں گی لیکن میری شادی کسی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخص سے نہیں بلکہ ایک کاروباری شخص سے ہو گی۔ یاد رہے کہ اداکارہ ریشم نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم سنگم سے کیا تھا جس کیلئے اس نے ایک بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ بھی ملا تھا۔ ان دنوں وہ پاکستانی ڈراما سیریز ناگن میں دکھائی دے رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close