عمران خان ایک بار پھر چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر برس پڑے

لاہور ( پی این آئی ) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی کے موجودہ چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی کو لانے کیلئے پی سی بی کا آئین بدل دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ کے دور پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچی، رمیز نے پی سی بی کے پیسے بچائے اور یہ لٹا رہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی سے میرا کبھی زیادہ کنکشن نہیں رہا۔دوسری جانب سابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہوگئی۔پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں رمیز راجہ نے کہا امریکا کے سابق باسکٹ بال پلیئر میجک جانسن کے الفاظ شیئر کردیے۔انہوں نے لکھا ہے کہ ‘‘تمام بچوں کو ذرا سی مدد اور امید کی ضرورت ہوتی ہے۔ ساتھ ہی انہیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو ان پر بھروسہ کرے’’ انہوں نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہوگئی اور اسے ختم کردیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ حالانکہ پی جے ایل کے 7 بچوں نے پی ایس ایل 8 کی ایمرجنگ کیٹیگری میں جگہ بنائی اور ان میں سے 3 پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے ریزرو کھلاڑیوں میں ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی نے ریجنل، ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے اور پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں