کون کون عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گیا؟ دعوے نے ہلچل مچا دی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کا جلد احتساب ہوگا‘ وعدہ معاف گواہ بننے والوں کی لائن لگی ہے۔

 

 

 

لاہور میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا باجوہ صاحب عمران خان صاحب کی دونوں آنکھوں کا تارا تھے، عمران خان اپنے دور میں بجٹ پاس نہیں کراسکتے تھے، جب بجٹ پاس کرانا ہوتا تھا تو بوٹ پالش کرتے، اس کے بعد بجٹ پاس ہوتا تھا ایم کیو ایم کو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کہا جاتا تھا کہ عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان پر جس نے احسان کیا اس نے اسے ہی ڈساہے، جنرل باجوہ، علیم خان ، جہانگیر ترین اور عون چوہدری نے عمران خان کے لیے کیا کچھ نہیں کیا؟ لیکن دیکھ لیں ان کے ساتھ عمران خان نے کیا کیا، جن بیساکھیوں پر انہوں نے 2018ء کا الیکشن لڑا، کیا اب وہ ان پر اعتبار کریں گے؟ کیا اس شخص پر اب کوئی بھی اعتبار کرے گا؟۔

 

 

 

مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ عمران خان نے جب لوگوں پرکیسز بنائے اس وقت ایک بھی وعدہ معاف گواہ نہیں بنا، اب وعدہ معاف گواہوں کی لمبی لائن ہے، جلد اس کا احتساب ہوگا کیوں کہ پونے 4 سال عمران نیازی کی جو حکمرانی رہی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ایک حکمران نے تحفہ دیا، یہ ذات کے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے تحفہ تھا، لیکن اس شخص نے خانہ کعبہ کی تصویر والی گھڑی کو بیچ دیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پچھلے سال جب شہباز شریف نے وعدہ کیا کہ میں کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا تو ہم لوگ سمجھے اپنے کپڑے بیچنے کی بات کر رہے ہیں لیکن اب آکر پتا چلا کہ وہ تو عوام کے کپڑے کہہ رہے تھے اور اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close