انا للہ وانا الیہ راجعون، ن لیگی خاتون رہنما کا انتقال ہوگیا

لاہور(پی این آئی)ن لیگی خاتون رہنما کا انتقال ہوگیا۔۔ مسلم لیگ( ن) شعبہ خواتین کی صدر نسرین نواز انتقال کر گئیں ۔ نسرین نواز کا شمار کلثوم نواز کی قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا،نسرین نواز شیخ زید ہسپتال میں زیرعلاج تھیں ۔

 

 

مسلم لیگ ن کے ترجمان، پارٹی رہنماؤں اور صدر نے نسرین نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کو خراج تحسین پیش کیا، خاتون رہنما کے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحومہ کے بلند درجات کی دعا بھی کی ۔ترجمان ن لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نسرین نواز کے انتقال سے خلا پیدا ہوگیا جسے پُر کرنا مشکل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close