چودھری پرویز الہیٰ نے ن لیگ سے بات کرنے کا کہا، چودھری شجاعت حسین کے بیٹے کا حیرت تہلکہ انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے خود کہا کہ ن لیگ سے بات کریں اور جب چوہدری شجاعت نے سب کو راضی کر لیا تو یہ بنی گالہ چلے گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا جب پرویز الٰہی بنی گالہ جا رہے تھے تو چوہدری شجاعت نے تین بار کہا وعدوں کو ذہن میں رکھنا جبکہ مونس الہیٰ نے کہا کہ فون آیا،

فون پر ایسی باتیں نہیں ہوتیں۔شافع حسین کا کہنا تھا پی ڈی ایم نہ بنتی تو پرویز الٰہی کو عمران خان نے بھی آفر نہیں کرنی تھی، کچھ ہفتے پہلے لگا پرویز الٰہی آرہے ہیں لیکن وہ عمران کی طرف چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پنجاب اسمبلی ابھی تحلیل نہیں ہو گی، خاندان کے ایک دو لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں ہی اکیلے سیاست کرنی ہے، ہمیں اکٹھے چلنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگلے نہیں چاہتے، خاندان میں کوشش کی گئی کہ میں الیکشن نہ لڑوں۔

حال ہی میں مسلم لیگ ق سے نکالے گئے کامل علی آغا کو منافق آدمی قرار دیتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ وہ چوہدری شجاعت سے کام لیتا رہا اور مخالفت میں آگیا، کامل آغا نے جو لفظ استعمال کیے وہ کہلوائے گئے یا کہنے کی اجازت دی گئی۔چوہدری شجاعت حسین کے بیٹنے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کا مسئلہ کئی سال سے ہے، ٹرانسفر پوسٹنگ اور نوکریوں کے لیے پیسے لیے جا رہے ہیں، کرپشن کھلے عام ہو رہی ہے لیکن شاید اب کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close