لکی مروت میں تھانے پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

پشاور (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی شہباز خیل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او لکی مروت ضیاء الدین احمد کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار تحسین اللّٰہ شہید ہو گئے ہیں۔

ڈی پی او نے بتایا ہے کہ دہشت گرد بھاری ہتھیاروں سے حملے کے بعد فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہید پولیس اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جس کے بعد اسے آبائی علاقے میں منتقل کر دیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close