کشتی الٹ گئی، 13 مسافر جان سے گئے، 8 لاپتہ

میڈرڈ (پی این آئی) یورپ کے اہم ملک سپین کے جنوبی ساحل پر مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کشتی میں 45 مسافر سوار تھے جن میں سے 24 کو بچا لیا گیا جبکہ 8 افراد آخری اطلاعات آنے تک لاپتہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں سوار 45 مراکشی اسپین کے شہر لاس پاماس جا رہے تھے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کشتی کو حادثہ روانگی کے 10 منٹ بعد پیش آیا۔ ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close