مایوس کن صورتحال کے باوجود 2023 کا الیکشن جیتنے کیلئے پر امید ہوں ؛عمران خان کا بڑا علان

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ مایوس کن صورتحال کے باوجود پر امید ہوں 2023 کا الیکشن جیتیں گے۔گزشتہ رات اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سال 2022 میں بہترین کارکردگی والی حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا۔عمران خان نے کہا کہ ملک کو مجرموں کے حوالے کیا گیا، انہوں نے خود کو این آر او ٹو دیا، ملک کی معیشت کو نیچے گرایا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 75 فیصد عوام نے ضمنی الیکشن میں ہماری حمایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close