سندھ کے سینئر بیوروکریٹ اور ان خاندان کے 14 افراد کے خلاف نیب کی تحقیقات شروع

کراچی(آئی این پی)قومی احتساب بیورو( نیب) سندھ نے سیکریٹری سندھ اسمبلی فاروق برڑو کی اہلیہ، دو بیٹوں اور تین بیٹیوں سمیت قریبی ساتھیوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔نیب نے سیکریٹری کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،سیکریٹری سندھ اسمبلی فاروق برڑو اور انکے خاندان کے 14 افراد پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے جس پر نیب نے تحقیقات شروع کر دیں۔اس سے قبل سیکریٹری سندھ اسمبلی کی نوکری اور پروموشں کو پہلے ہی عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے اورجعلی بھرتیوں کے معاملے پر بھی عدالت میں کیس جاری ہے جس کا فیصلہ آنا باقی ہے۔

نیب نے سیکریٹری سندھ اسمبلی، انکے خاندن اور قریبی ساتھیوں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنراور تحصیلداروں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔سیکریٹری سندھ اسمبلی اپنی فیملی سے متعلق تحقیقات پر خاموش ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ابرڑو نے اپنے رابطے بھی محدود کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں