فواد چوہدری بھی بڑی مشکل میں گرفتار، قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا گیا

کراچی ( پی این آئی ) صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن نے رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے بے بنیاد اور جھوٹا الزام عائد کیا ہے، میں ان کو لیگل نوٹس بھیج رہا ہوں، الزام ثابت کریں ورنہ عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے دو ایم پی ایز کو رشوت کی پیشکش کی گئی، وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ نے ہمارے دو ایم پی ایز سے رابطہ کیا، پنجاب میں دونوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔اس کے علاوہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ایک اور ریفرنس بھجوانے کا اعلان کیا اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکیخلاف عدالت جارہے ہیں، پہلے بھی چیف الیکشن کمشنرکیخلاف ریفرنس دائر کیا ہوا ہے اور اب ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود آج اسلام آباد میں الیکشن نہیں کرایا گیا، اسلام آباد میں ووٹرز پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے رہے لیکن عدالت کے واضح احکامات کے باوجود انتخابات روک دئیے گئے، اس لیے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف دوبارہ ریفرنس دائر کرنے جارہے ہیں، عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائے اور توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

حکومت اور الیکشن کمیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ مل کرعوام اور آئین کا مذاق اڑا رہی ہے، امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کرنے کا بھیانک کھیل ملک کیلئے بھی تباہ کن ثابت ہوا، تمام اعشاریہ منفی ہوگئے اور معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں