پشاور کے 3 بڑے اسپتالوں میں رواں ماہ نمونیا سے 175 بچے جاں بحق

پشاور (آئی این پی ) پشاور کے 3 بڑے اسپتالوں میں رواں ماہ نمونیا سے 175 بچے جاں بحق ہوئے۔ ترجمان کے مطابق سب سیزیادہ بچوں کی اموات خیبرٹیچنگ اسپتال میں ہوئیں جہاں نمونیا میں مبتلا 447 بچوں کو لایا گیا تھا جس میں سے سردی اور نمونیا سے 153 بچوں کی اموات ہوئیں۔ ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے بتایا کہ اسپتال میں نمونیا سے 10 بچوں کا انتقال ہوا۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق اسپتال میں نمونیا سے متاثرہ 300 بچوں کو لایا گیا جن میں سے 12 بچوں کی اموات ہوئیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close