دو سال کی ٹیکنوکریٹ حکومت؟ شیخ رشید نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

راولپنڈی (آئی این پی )سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیا سی استحکام ہوگا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے،2سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہ کراسکے گی،گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے سیاسی عدم استحکام میں سارے معاشی ارسطوناکام ہوجائیں گے جو بلدیاتی انتخاب نہیں کروارہیوہ جنرل الیکشن خاک کروائیں گے کارخانے بندہورہے ہیں ڈالرکاحوالہ ریٹ270روپے ہوگیا۔

2سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہ کراسکے گی الیکشن ہی واحدحل ہے وزیراعظم کوڈیفالٹ کامطلب نہیں معلوم توغریب کے گھرجاکے دیکھیں نئے سال کے پہلے3مہینوں میں8.3ارب ڈالرکی ری پیمنٹ کرنی ہے معاشی سیاسی اقتصادی دہشتگردی ہی اصل مسئلہ ہے9ماہ سےPDMبھیک مانگ رہی ہے انہیں کوئی خیرات نہیں دے رہانہ انہیں پاکستان میں عزت مل رہی ہے نہ باہرسے عزت اورامدادمل رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں