قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے، پی ٹی آئی کے ارکان اسپیکر کے پاس پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کا وفد استعفوں کی منظوری کے حوالے سے تنازعے کو حل کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کرنے پہنچ گیا ہے۔قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خیر مقدم کیا۔ قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر کی زیرِ قیادت وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات شروع ہو گئی۔

اسپیکر سے ملاقات کے لیے جانے والے پی ٹی آئی کے وفد میں قاسم سوری، عامر ڈوگر، امجد خان نیازی، فہیم خان بھی شامل ہیں۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا اصرار ہے کہ تمام استعفے بیک وقت منظور کیے جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close