بھارتی جنگی جرائم کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے کی کوشش، وادی نیلم میں سیز فائر لائن کشمیریوں کا مارچ آج بھی جاری رہا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) مقبوضہ کشمیرمیں 75 سال سے جاری بھارتی جنگی جرائم کے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے اور اقوامِ متحدہ کو ریاست جموں کشمیر جموں کشمیر کے عوام کے حق کو خودارادیت دینے سے متعلق وعدے یاد دلانے کیلئے وادی نیلم میں سیز فائر لائن کشمیریوں کا مارچ آج بھی جاری رہا ۔مارچ میں شامل 75 شرکاءسیز فائر لائن کے ٹیٹوال سیکٹر پہنچ گئے ۔

بھارتی افواج کے مورچوں کے سامنے شدید احتجاج اور آزادی کے نعروں سے وادی نیلم کی فضا گونج اٹھی ۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام گزشتہ.روز آٹھمقام سے شروع ہونے والے 75 کشمیریوں پر مشتمل قافلے نے آج دوسرے روز بھی سیز فائر لائن کے ساتھ ساتھ پیدل مارچ جاری رکھا۔

سیز فائر لائن کے ساتھ پیدل مارچ کا مقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا اور اقوام متحدہ کو اسکا وعدہ یاد دلانا ہے کہ وہ کشمیریوں کو آزادی اور حق خودارادیت دلانے کے سلسلے میں اپنی قرارداد پر عملدرآمد کراوئے پیدل مارچ کے شرکاء نے باڑیاں، سیماری اور چلہانہ میں بھارتی قابضین کی پوسٹوں کے سامنے کشمیری مظاہرین نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے بھارتی ظلم اور دہشتگردی کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے بھارتی جھنڈوں کے سامنے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے ۔ مارچ کا شرکاء نے کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی قابض فوجیوں کے مظالم کیخلاف شدید احتجاج کیا مارچ کے شرکاء کل مظفرآباد پہنچیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں