قومی اسمبلی سے استعفوں اور صوبائی اسمبلی کی تحلیل سے متعلق عمران خان کا بڑا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفوں اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق مشاورت کے لئے پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کا اجلاس کل طلب کرلیا ۔

 

 

 

 

سابق وزیر اعظم زمان پارک میں ہونےوالے اجلاس میں قومی اسمبلی سے استعفوں ، وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق مشاورت کے بعد اہم فیصلے لیں گے ۔خیال رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے معاملے پر کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ سب کو اکٹھے آنے کی ضرورت نہیں،استعفوں پرسپیکر کو مطمئن کرنا ہے تو ایک ایک کرکے آنا ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close