دبئی کی شہزادی کی عمران خان کے بیٹے سلیمان کو شادی کی پیشکش؟ وائرل تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی )سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بغیر تصدیق کسی بھی چیز کو تیزی کے ساتھ وائرل کر دیا جاتاہے جس کے ہونے کے امکانات نہ کے برابر ہوتے ہیں لیکن بہت سے صارفین اسے سچ سمجھتے ہوئے شیئر کرنا شرو ع کر دیتے ہیں جو توجہ کا مرکز بن جاتاہے ۔

 

 

 

ایسا ہی کچھ اس وقت دیکھنے کو ملا جب سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے سلیمان خان کی تصویر کے ساتھ ایک لڑکی کی تصویر کو جوڑ کر شیئر کیا جانے لگا اور دعویٰ کیا جاتا رہا کہ یہ دبئی کی شہزادی ماہراہے اور انہوں نے سلیمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی ہے تاہم اب اس تصویر کی حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔سینئر صحافی منصور علی خان نے اس نیوز کو فیک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ تصویر دراصل ایک پاکستانی ٹک ٹاکر کی ہے ، اسے پی ٹی آئی کے کئی واٹس ایپ گروپس میں بھی شیئر کیا جارہاہے اور اس قسم کے فضول پراپیگنڈے سے ہمارے نوجوان بہت جلدی متاثر ہو جاتے ہیں ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ پر دیا گیا کیپشن دلچسپی سے خالی نہیں جس میں ساتھ یہ بھی دعویٰ کر دیا گیا کہ ”دبئی کی شہزادی نے عمران خان کے بیٹے سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی، بدلے میں عمران خان کے بیٹے نے جہیز کے طور پر پاکستان کے لئے 20 سال کیلئے فری تیل مانگ لیا،لڑکی کے باپ نے سوچنے کے لئے 3ماہ کا وقت مانگا ہے۔“اس کیپشن پر صحافی منصور علی خان کا تجزیہ نہایت ہی مضحکہ خیز تھا ، جس میں ان کا کہناتھا کہ ”ٹوٹی پر شیخ بیٹھاہے جس نے بیٹی دینی ہے اور کہا جارہاہے کہ تیل لیتے جاؤ، پاکستان کیلئے تیل دے دینا ہے اس نے “۔

 

 

 

 

 

 

اس سارے پراپیگنڈے کا آغاز بھارتی میڈیا چینل ” اے این این نیوز“ کی ایک رپورٹ سے ہوا جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں شادی کی پیشکش کا دعویٰ کیا جارہاہے تاہم حقیقی طور پر عمران خان کی فیملی ، گولڈ سمتھ فیملی اور دبئی کے حکمران خاندان کی جانب سے ایسے کسی بھی دعوے کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے نہ ہی تحریک انصاف کی جانب سے اس پر کوئی مؤقف جاری کیا گیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان بھی ابھی ایسا کوئی رابطہ نہیں ہواہے ۔جس سے ظاہر ہوتاہے کہ یہ دراصل پراپیگنڈہ ہی ہے جو حقیقت سے خالی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں