اسلام آباد (پی این آئی)فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ کے کچھ ایم پی ایز رابطے میں ہیں، ن لیگ کے کچھ ایم پی ایز ہمارے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کرنا چاہتے ہیں، ہم انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں، مارچ اور اپریل میں انتخابات ہوسکتے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ 8 ماہ میں جو تباہی ہوئی اس کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، اگر آئی ایم ایف سے معاملات نہیں چلے تو ملک ڈیفالٹ کی طرف جائے گا، ہماری حکومت میں 55 لاکھ نوکریاں پیدا ہوئیں، اس حکومت میں دہشتگردی واپس آگئی ہے،
کراچی میں آٹے کا تھیلا 2500 روپیہ کا ہوگیا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ اس حکومت نے فیصل آباد میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو بیروزگار کر دیا ہے، ملک میں مہنگائی بڑھ گئی اور نوکریاں ختم ہوگئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں