کراچی (پی این آئی) کرنسی مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق سال 2022 پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں بے پناہ اضافے کا سال رہا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تقریباً 49 روپے کا اضافہ ہوا۔ تاہم سال کے آخری چند مہینوں میں ڈالر کی قیمت کو قابو میں رکھنے اور قلت میں کمی کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات کیے جس سے کم از کم انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کسی حد تک استحکام دیکھنے میں آیا۔
سال 2022 کے آغاز میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت تقریباً 176 روپے تھی جو سال کے آخر میں 225 روپے تک پہنچ گئی ہے اور سال بھر میں امریکی کرنسی کی قیمت میں تقریباً 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں