لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے نے اسموگ کے تدارک کے لیے اسکولوں اور کالجوں کو مزید 7 روز بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ آج منگل کی صبح لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں۔ فاضل عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اسموگ کی روک تھام حکومت کی ذمے داری ہے۔
اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے اور اسموگ کے تدارک کے اقدامات کے لیے درخواستوں پر سماعت جمعے تک ملتوی کر دی ہے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں