آنے والوں دنوں میں موسم کیسا رہے گا ٗ کہاں بارش اور کہاں برف پڑے گی ؟محکمہ موسمیات نےپیشگی خبردار کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم شدیدسرد اورخشک رہے گا، صبح کے اوقات میں ہلکی دھند اور چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں موسم شدید سرد اورمطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے،کشمیر میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، رشکیء ، نوشہرہ، مردان، صوابی ، چارسدہ ا ورڈی آئی خان میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، موہنجوداڑو اورگردو نواح میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بالائی اضلا ع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری ،گلیات اور گرد و نواح میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

ترجمان کے مطابق جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد،سرگودھا میں دھند چھائی رہے گی، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، رحیم یار خان میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ، چمن ، زیارت،ڑوب، تربت، گوادر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ،سکردو منفی 12۔استور منفی 8 اور ہنزہ میں منفی 7 درجہ حرارت ریکارڈکیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولا کوٹ منفی 3،چترال،دیر،مالم جبہ میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری منفی ایک، اسلام آباد کا درجہ حرارت ایک تک گرگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں