عمران خان کے کیسز میں مزید ثبوت سامنے آنے کا دعویٰ

لاہور ( پی این آئی ) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے کیسز میں نئے ثبوت سامنے آئے ہیں لیکن عمران خان چاہتے ہیں کیسز کا فیصلہ ہونے سے پہلے انتخابات کروائے جائیں، عمران خان اینڈ کمپنی کے حمایتی اداروں میں بیٹھے لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ جھوٹا بیانیہ اور آڈیو ویڈیو لیک ہو رہی ہیں۔

 

 

 

پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے والا پاکستان کو بچانے والوں کو لٹیرا کہہ رہا ہے، جب تک چور کو چور نہیں کہیں گے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، عتراف کافی نہیں جو غلط سزائیں دی گئیں ان کا مداوا بھی ہونا ضروری ہے، ناانصافی کرنے والوں کے ظلم و ستم کا مداوا ہوگا تو ملک ٹھیک ہوگا۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ یہ صرف ڈرامے بازی ہے، عمران خان نے اسمبلیاں نہیں توڑنی، اگر ان کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو اعتماد کا ووٹ لیتے، اگر عمران خان اسمبلیاں توڑنا چاپتے تھے تو اسی وقت توڑتے جب اعلان کیا، یہ سب ان کے ڈرامے ہیں انہوں نے کوئی اسمبلیاں نہیں توڑنی تھی، اگر ان کے پاس نمبر پورے تھے تو جب گورنر نے کہا تب اعتماد کا ووٹ لیتے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک کے لیے کیا کیا ہے؟ 1947ء سے 2018ء تک 30 ہزار ارب قرض تھا۔ 2018 کے بعد 44 دنوں میں تحریک انصاف کی حکومت قرض 60 ہزار ارب تک لے گئی۔

 

 

 

تحریک انصاف نے آئی ایم ایف سے وہ معاہدہ کیا جس نے ہمارے ہاتھ جکڑ لیے، پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مہنگائی اور قرضوں میں جکڑ دیا، جو کرپشن کی بات کرتے تھے خود اربوں کے تحائف ساتھ لے گئے، عمران خان نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بھی بیچ دی، پچھلی حکومت نے عوام کوبنیادی سہولیات سے محروم رکھا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں