مذاکرات بے نتیجہ ختم، دھرنا جاری

گوادر (پی این آئی) حق دو تحریک کا دھرنا ختم کرانے کے لیے وزیر داخلہ بلوچستان اور مظاہرین کے نمائندوں کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں۔ تحریک کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کے بعد صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے زیادہ تر مطالبات وفاقی حکومت سے متعلق یا ایران سے تجارت سے متعلق ہیں۔ ضیاء لانگو نے مزید کہا کہ وہ حق دو تحریک کے مطالبات اسٹیک ہولڈر کے سامنے رکھیں گے۔

اس حوالے سے ’حق دو گوادر کو‘ تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو سے انہوں نے خود مذاکرات نہیں کیے تھے بلکہ اپنے دو نمائندوں کو بھیجا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close