ملازمین کی تنخواہوں سے فرق ختم کیا جائے، کلرکس ایسوسی ایشن نے سڑکوں پر آنے کی دہمکی دیدی

فیصل آباد (آئی این پی)پنجاب حکومت کی طرف سے سیکرٹریٹ سمیت مخصوص محکموں کے ملازمین کیلئے الائونسز میں 50 فیصد تک اضافہ،،، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم نے تحفظات کا اظہار کردیا۔صدر ایپکا ایجوکیشن ونگ امان اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت تمام اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں سے فرق ختم کرے۔

حکومت نے سب محکموں ساتھ ایک جیسا سلوک نہ کیا تو دوبارہ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے،،،، حکومت نے محکمہ تعلیم، صحت سمیت اکثر شعبہ جات کے ملازمین کو نظرانداز کررکھا ہے،،، ایک جیسے پے سکیل ہونے کے باوجود حکومت چہیتے محکموں کو الائونسز سے نواز رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں