چوہدری نثار کا ایک بار پھر سیاست میں تہلکہ مچانے کا اعلان، کیا کرنیوالے ہیں؟

راولپنڈی(پی این آئی) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہوں،5 سالہ سیاسی گوشہ نشینی کے بعد چپ کا روزہ توڑتے ہوئے چودھری نثار نے سیاست میں واپسی کا اشارہ دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 5 سال سیاسی طور پر گوشہ نشین تھا لیکن میں اب اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہوں اور سیاست کا آغاز وہاں سے کریں گے جہاں بڑی خدمت کا موقع ہو گا۔انہوں نے میڈیا سے کیمرے بند کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام سے کھل کر بات کرنا چاہتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close