لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالت نے جو بیان حلفی لیا اس سے متفق نہیں ہیں، بیان حلفی کے حق میں تھے، 11 جنوری تک اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گی۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق گورنر نے وزیر اعلیٰ کو ہٹا کر مس کنڈکٹ کیا، گورنر کے غیرآئینی اقدام کو عدالت نے مسترد کردیا۔ عدالت نے جو بیان حلفی لیا پی ٹی آئی اُس سے اتفاق نہیں کرتی، ہم نے بیان حلفی دیا کہ آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گی، عدالت کے کہنے پر بیان حلفی دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں